ابنا: سرینگر سے ہمارے نمائندے کے مطابق ہندوستان کے وزیرخارجہ نے آج کشمیر میں نئے پاسپورٹ دفتر کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں اپنی پاکستانی ہم منصب حِنا ربانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورۂ نئی دہلی کے دوران ہندوستانی قیادت کو یہ پیغام دیا تھا کہ اس ملک کے ساتھ رشتوں کے حوالے سے پاکستان اب ایک نئی سوچ لے کر آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے عوام بھی دوستانہ تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان اورہندوستان کے درمیان کئی حساس امور پر مفاہمت کے بعد دوستی ناگزیر بن گئی ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ کشمیر ایک نہایت کربناک دور سے گزرا ہے اور یہاں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ۔
.......
/169